ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حوثی باغیوں کے ہاتھوں علی صالح کے وفادار15جنگجوئوں کا قتل

حوثی باغیوں کے ہاتھوں علی صالح کے وفادار15جنگجوئوں کا قتل

Sun, 21 Aug 2016 18:28:42    S.O. News Service

صنعاء21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) حوثی شیعہ باغیوں نے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز سے تعلق رکھنے والے پندرہ جنگجوؤں کو سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے نجران کے ساتھ واقع سرحدی علاقے سے راہ فرار اختیار کرنے کی پاداش میں قتل کردیا ہے۔سعودی فورسزکے ساتھ اس سرحدی علاقے میں جھڑپوں میں کم سے کم ستر حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اس دوران سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے سعودی سرحد کے ساتھ واقع یمن کے ضلع ہراد میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی فورسز نے ہفتے کے روز یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے نزدیک فضائی حملے جاری رکھے ہیں جن کے نتیجے میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان ذرائع نے سعودی صوبے جازان کے ساتھ واقع یمن کے سرحدی علاقے میں64حوثی باغیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادنے کویت میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے اور حوثیوں کی جانب سے سعودی علاقے پرحملوں کے بعد’’آپریشن امید کی بحالی‘‘کا دوبارہ آغاز کردیا تھا۔سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکاطیارے صدر منصور ہادی کی درخواست پر یمن میں حوثیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر26مارچ 2015ء سے فضائی حملے کررہے ہیں اور یمن کے مختلف علاقوں میں تب سے حوثیوں اور یمنی صدرعبدربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مارچ2015ء کے بعد یمن میں فضائی حملوں اورلڑائی میں چونسٹھ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


Share: